English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

آسام این آر سی معاملہ :۴۶تنظیموں نے بند کا کیا اعلان

آسام :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی ریاست آسام میں نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنز( این آر سی) کے مسودے سے باہر رکھے گئے 10 فیصدی لوگوں کے دوبارہ ویریفیکیشن کے حق میں اور شہریت ترمیم بل 2016 کے خلاف 46 تنظیموں نے آج 12 گھنٹے ہڑتال کی کال دی ہے۔ آسام میں 40 لاکھ لوگ ان دنوں بے حد پریشان ہیں کیوں کہ ان کے سامنے شہریت کا مسئلہ ہے، جس کے پیش نظر آج پورا آسام بند ہے۔ ریاست آسام میں قومی سیٹیزن شپ (این آ رسی) کے پیش نظر شہریت ترمیم بل 2016  کے خلاف 46 تنظیموں نے آج 12 گھنٹے بند کی کال

مزید پڑھئے

توگڑیا کریں گے نئی پارٹی کا اعلان، ’اب کی بار ہندوؤں کی سرکار‘ ہوگا نعرہ

نئی دہلی :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)وشو ہندو پریشد سے الگ ہو کر بین الاقوامی ہندو پریشد بنانے والے پروین توگڑیا رام مندر تحریک میں جان ڈالنے کی غرض سے آج ایک سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں جس کے اشارے انہوں نے کل ایودھیا میں دئے تھے۔ توگڑیا نے کہا ہے کہ ’رام مندر نہیں ، تو ووٹ نہیں ‘ تحریک کو وہ ختم کرنے والے نہیں ہیں اور اب کی بار ہندوؤں کی سرکار بنے گی ۔ انہوں نے کہا جلد ہی اس کا بھی فیصلہ ہوگا کہ ووٹ کسے دینا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

مزید پڑھئے

جموں :تعلیمی اداروں میں گیتا اور رامائن رکھنے کے گورنر انتظامیہ کے فرمان پر شدید تنقید کا سامنا،حکم نامہ واپس لینے کو مجبور ہوئی انتظامیہ

سرینگر:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ نے ہندو مذہب کی دو مقدس کتابوں ’بھگوت گیتا‘ اور ’رامائن‘ سے متعلق اپنا وہ حکم نامہ اجرائی کے محض 18 گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا ہے۔ حکم نامہ کے تحت اسکولوں، کالجوں اور پبلک لائبریریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہندو مذہب کی ان دو نوں مقدس کتابوں کی اردو ترجمہ والی کاپیاں وافر تعداد میں خریدیں۔ سرکاری ترجمان کے مطابق حکم نامے کو ریاستی چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامینم کی ہدایت پر واپس لیا گیا ہے۔ جموں

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 426 of 490  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا