English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی گجرات کی دوا ساز کمپنی میں آتشزدگی

share with us

ولساڈ :21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)گجرات میں ضلع ولساڈ کے واپی انڈسٹریل علاقے میں آج ایک دوا ساز کمپنی میں آگ لگ گئی۔پولس نے بتایا کہ واپی جی آئی ڈی سی کے فیز 3 میں واقع ایس کانت ہلیتھ کیئرلمیٹڈ نام کی کمپنی کے احاطے میں کھڑے ایک کیمیکل ٹینکر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے آگ لگی اور اس کے ارد گرد پھیل گئی۔

تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے اس پر قابو پا لیا گیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا