English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی آئی کے رشوت لینے کے معاملے پرراہل گاندھی کا طنز، وزیراعظم مودی کے پسندیدہ تھے استھانا

share with us

نئی دہلی:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹرراکیش استھانا کے خلاف ایف آئی آردرج ہونے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف نشانہ سادھا۔ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ "وزیراعظم کے پسندیدہ، گجرات کیڈرافسر، گودھرا ایس آئی ٹی کے مشہور، سی بی آئی میں نمبر-2 عہدے دراندازی کرنے والے اب رشوت خوری معاملے میں پھنس گئے ہیں۔

موجودہ وزیراعظم کی کمان میں سی بی آئی سیاسی دشمنی نبھانے کا ہتھیاربن گئی ہے۔ یہ ادارہ مسلسل گراوٹ کی طرف ہے جو خود سے خود کی لڑائی لڑرہی ہے۔ سی بی آئی نے اپنے ہی اسپیشل ڈائریکٹراورجانچ ایجنسی میں نمبر-2 کی حیثیت رکھنے والے راکیش استھانا پر3 کروڑ کی رشوت لینے کا کیس کیا ہے۔

حالانکہ معاملہ صرف اتنا نہیں ہے، اس کیس سے الگ اس میں سی بی آئی کے سب سے اعلیٰ افسرآلوک ورما اوراستھانا کے درمیان لڑائی کا معاملہ بھی ہے۔ سی بی آئی نے استھانا پردرج ایف آئی آرمیں گوشت تاجرمعین قریشی سے تین کروڑروپئے رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ حیدرآباد کے ایک تاجرستیش بابو سنا کی شکایت کی بنیاد پرسی بی آئی کے دوسرے نمبر کے اعلیٰ افسرراکیش استھانا پردرج ایف آئی آرمیں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے سی بی آئی اسپیشل ڈائریکٹرکوگزشتہ سال تقریباً تین کروڑ روپئے دیئے تھے۔

ستیش بابو کا یہ بیان سی آرپی سی کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے درج کرایا گیا ہے، جو کہ کورٹ میں بھی قابل قبول ہوگا۔ معین قریشی سے 50 لاکھ روپئے لینے کے معاملے میں ستیش بھی جانچ کے گھیرے میں تھا۔ اس معاملے کی جانچ کے لئے تشکیل ایس آئی ٹی کی قیادت راکیش استھانا کررہے تھے۔  

دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال ڈی ایس پی دیویندرکمارکے ذریعہ کی گئی پوچھ گچھ میں دبئی کے ایک انویسٹمنٹ بینکرمنوج پرساد نے انہیں سی بی آئی سے ان کے اچھے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا