English   /   Kannada   /   Nawayathi

نمامی گنگے اسکیم: 3 ہزار 867کروڑ خرچ کرنے کے باوجود اور آلودہ ہوئی گنگا

share with us

نئی دہلی:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) جانے مانے ماہر ماحولیات اور پچھلے کئی سالوں سے گنگا صفائی کے لئے کام کرتے رہے پروفیسر جی ڈی اگروال کا گزشتہ 11 اکتوبر کو انتقال ہو گیا۔  وہ 112 دنوں تک بھوک ہڑتال پر تھے۔  گنگا کو رواں بنانے کے لئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تین بار خط لکھا تھا اور بار بار ان کویاد دلاتے رہے کہ آپ نے2014 میں بنارس میں کہا تھا کہ مجھے ماں گنگا نے بلایا ہے۔

غیر متعینہ بھوک ہڑتال کی جانکاری دینے کے بعد بھی جی ڈی اگروال کے پاس پی ایم او سے کوئی جواب نہیں آیا اور خرکارانہوں نے جان  دے دی۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ2014 میں گنگا کی صفائی کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی مودی حکومت کے وقت میں گنگا کتنا صاف ہوئی اوراس میں کتنی  روانی آئی۔دی وائر کو آرٹی آئی    کے تحت ملی جانکاری کے مطابق پہلے کے مقابلے میں کسی بھی جگہ پر گنگا صاف نہیں ہوئی ہے، بلکہ2013 کے مقابلے میں گنگا ندی کئی ساری جگہوں پر اور زیادہ آلودہ ہو گئی ہے۔2014 سے لےکر جون 2018 تک میں گنگا صفائی کے لئے 5523 کروڑ روپے جاری کئے گئے، جس میں سے 3867 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

 وزارت  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے تحت آنے والےادارہ سی پی پی بی کے   ذریعے آر ٹی آئی کے تحت مہیا کرائی گئی اطلاع کے مطابق سال 2017 میں گنگا ندی میں بی او ڈی (بایوکیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ) کی مقدار بہت زیادہ تھی۔اتناہی نہیں، ندی کے پانی میں ڈی او (ڈیزالوڈ آکسیجن) کی مقدار زیادہ تر جگہوں پر لگاتار گھٹ رہی ہے۔

سائنسی معیارات کے مطابق صاف ندی میں بی او ڈی کی سطح 3 میلی گرام / لیٹر سے کم ہونی چاہیے۔وہیں ڈی او لیول 4 میلی گرام / لیٹر سے زیادہ ہونی چاہیے۔اگر بی او ڈی لیول 3 سے زیادہ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پانی نہانے، دھونے کے لئے بھی صحیح نہیں ہے۔بی او ڈی آکسیجن کی وہ مقدار ہے جو پانی میں رہنے والے حیوانات کو تمام غیرضروری آرگینک مادوں کو تباہ کرنے کے لئے چاہیے۔  بی او ڈی جتنی زیادہ ہوگی پانی کا آکسیجن اتنی تیزی سے ختم ہوگا اور باقی حیوانات پر اتنا ہی برا اثر پڑے‌گا۔

ڈی او (ڈیزالوڈ آکسیجن)کا مطلب ہے کہ پانی میں گھلی ہوئی آکسیجن کی مقدار۔  پانی میں ملنے والی آلودگی کو دور کرنے کے لئے چھوٹے حیوانات کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر ڈی او کی مقدار زیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پانی میں آلودگی کم ہے۔  کیونکہ جب آلودگی بڑھتی ہے تو اس کو ختم کرنے کے لئے پانی والے آرگنزم کو زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے ڈی او کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔

سی پی پی بی1980سے ہندوستان کی ندیوں کے پانی کے معیارات کی جانچ‌کر رہا ہے اور اس وقت یہ 2525 کلومیٹر لمبی گنگا ندی کی 80 جگہوں پر جانچ کررہا ہے۔اس سے پہلےسی پی پی بی62 جگہوں پر گنگا کی جانچ کرتا تھا۔2017 کی سی پی پی بی کی رپورٹ کے مطابق 80 میں سے 36 جگہوں پر گنگا ندی کا بی او ڈی لیول 3 میلی گرام / لیٹر سے زیادہ تھا اور 30 جگہوں پر بی او ڈی لیول 2 سے 3 میلی گرام / لیٹر کے بیچ میں تھا۔ وہیں سال 2013 میں 31 جگہوں پر گنگا کا بی او ڈی لیول 3 سے زیادہ تھا اور 24 جگہوں پر 2 سے 3 میلی گرام / لیٹر کے بیچ میں تھا۔

سی پی پی بی کے معیارات کے مطابق اگر پانی کا بی او ڈی لیول 2 میلی گرام / لیٹر یا اس سے نیچے ہے اور ڈی او لیول 6 میلی گرام / لیٹر یا اس سے زیادہ ہے تو اس پانی کو بغیر ٹریٹمنٹ(مشین کے ذریعے پانی صاف کرنے کا عمل)کئے پیا جا سکتا ہے۔وہیں اگر پانی کا بی او ڈی 2 سے 3 میلی گرام / لیٹر کے بیچ میں ہے تو اس کا ٹریٹمنٹ کرنا بےحد ضروری ہے۔  اگر ایسی حالت میں بغیر ٹریٹ کئے پانی پیا جاتا ہے تو کئی طرح کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح اگر پانی کا بی او ڈی لیول 3 سے زیادہ اور ڈی او لیول 5 میلی گرام / لیٹر سے کم ہے تو وہ پانی نہانے کے لئے بھی صحیح نہیں ہے۔ اس پانی کو پینے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ گنگا ندی کے پانی کے معیارات کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر جگہوں پر پانی کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔سی پی پی بی گنگوتری، جو کہ گنگا ندی کا سرچشمہ ہے، سے لےکر مغربی بنگال تک گنگا کے پانی کے معیارات کی تفتیش کرتا ہے۔

گنگوتری، ردرپریاگ، دیوپریاگ اور رشی کیش میں گنگا کا پانی صاف ہے۔  یہاں پر بی او ڈی لیول 1 میلی گرام / لیٹر ہے اور ڈی او لیول 9 سے 10 میلی گرام / لیٹر کے بیچ میں ہے۔  حالانکہ جیسےجیسے گنگا آگے کا راستہ طے کرتی ہے، ویسے-ویسے ویسے  پانی میں آلودگی کی مقدار بڑھتی جاتی ہے۔

اتراکھنڈ کے مشہور مذہبی مقام ہری دوار میں گنگا کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ یہاں کے پانی کا زیادہ سے زیادہ بی او ڈی لیول 6.6 میلی گرام / لیٹر ہے، جو کہ نہانے کے لئے بھی صحیح نہیں ہے۔  اسی طرح کی حالت بنارس، الٰہ آباد، کنوج، کانپور، پٹنہ، راج محل، دکشنیشور، ہاوڑا، دربھنگہ وغیرہ کی ہیں۔

کئی ساری جگہوں پر 2013 کے مقابلے میں گنگا اور زیادہ آلودہ ہوئی ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیامانی حلقہ وارانسی میں جہاں 2013 میں گنگا ندی کا زیادہ سے زیادہ بی او ڈی لیول 5.1 پر تھا، وہیں سال 2017 میں یہ بڑھ‌کر 6.1 میلی گرام / لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح سال 2013 میں الٰہ آباد کا بی او ڈی لیول 4.4 تھا اور اب یہ بڑھ‌کر 5.7 میلی گرام / لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

2013 میں ہری دوار کا بی او ڈی لیول 7.8 تھا اور 2017 میں یہ 6.6 میلی گرام / لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے علی گڑھ اور بلندشہر کے علاوہ مغربی بنگال میں تربینی، ڈائمنڈ ہاربر اور دیگر جگہوں پر بھی بی او ڈی لیول بڑھ گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا