English   /   Kannada   /   Nawayathi

قانون ساز اسمبلی کے بیٹے کا قتل، اعتراف جرم کے بعد عدالت میں ماں نے بدلا بیان ،پولس پریشان

share with us

لکھنؤ:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں قانون ساز اسمبلی کے بیٹے کے قتل کے جس معمہ کو پولس نے حل کرنے کا دعوی کیا تھا اس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ابھیجیت کے قتل کا اعتراف کرنے والی اس کی ماں میرا یادو نے عدالت میں پیشی کے دوران قتل کی بات سے انکار کر دیا ہے۔

پیر کی صبح میرا یادو نے پولس کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے لیکن جب عدالت میں پیشی ہوئی تو اس نے انکار کر دیا۔

میرا یادو نے عدالت میں کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کو نہیں مارا ہے بکہ اس نے خود ہی پھانسی لگا کر اپنی جان دی ہے۔ میرا یادو کے اس طرح پلٹ جانے کے بعد پولس کے لئے معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔

 

اتر پردیش کے ایم ایل سی (قانون ساز اسمبلی) چیئرمین رمیش یادو کے بیٹے ابھیجیت یادو کا اتوار کے روز ایم ایل سی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔ خاندان کے افراد اسے قدرتی موت بتاکر آخری رسومات ادا کرنے جا رہے تھے۔اسی دوران پولس نے شبہ کی بنیادپر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے گلے پر نشان پائے گئے تھے جس کے بعد ہائی پروفائل معاملہ ہونے کی وجہ سے پولس نے سرگرمی سے کام کیا اور شبہ ہونے پر ایم ایل سی کی بیوی اور ابھیجیت کی ماں میرا یادو کو گرفتار کر لیا۔میرا یادو نے قبول کر لیاتھا کہ اسی نے اپنے بیٹے کو قتل کیا ہے۔

ابھیجیت کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ نشہ کی حالت میں تھا، اس کے ساتھ بد سلوکی کر رہا تھا۔ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھیجیت نے انہیں مارنے کی بھی کوشش کی۔

میرا یادو کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی جان بچانے کے لئے مزاحمت کی اور بعد میں دپٹے سے اس کا گلا دبا دیا۔ میرا یادو نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی کہاتھا کہ ابھیجیت کی موت ہو جانے کے بعد اس نے دپٹے کو جلا دیا لیکن کورٹ می پیشی کے بعد اس نے اپنا بیان بدل دیا ہے جس کے بعد یہ معاملہ مزید الجھ گیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا