English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری نگر میں ہندوستانی فوج نے پاکستانی در انداز کوکیا ڈھیر

share with us

سری نگر:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سری نگر میں بارڈر سکیورٹی فورسز نے اتوار کو بڑی کاروائی کرتے ہوئے ہندستان کی سرحد مین گھسنے کی کوشش کر رہے ایک پاک در انداز کو مار گرایا۔ دراندازکی لاش کو انوپ گڑھ سی ایچ سی میں رکھوایا گیا ہے۔ درانداز وں کے پاس ایک آئی کاڈ بر آمد ہوا ہے۔ اس میں لکھا ہے " ایم حسین" ۔

جانکاری کے مطابق در انداز کو مار گرانے کی کارروائی  ہندستان ۔ پاکستان بین الاقوامی سرحد پر انوپ گڑھ علاقے میں اتوار کی صبح 3 بجے کی گئی ۔ علاقے کی کیلاش پوسٹ کے پاس ایک پاک درانداز زیرو لائن کراس کرکے ہندستان کی سرحد مینداخلے لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس پر بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے اسے للکارا۔ وہ تب بھی نہیں رکا جوانوں نے اسے وہیں مار گرایا ۔ بعد میں بی ایس ایف نے علاقے میں سرچ آپریشن مہم بھی چلائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا