:اور ہر طرح کے
بی جے پی میں کانگریسی کلچر سے تکلیف ہورہی ہے : ایشو ... ایم ایل سی انتخابات: فیصلہ پارٹی ہائی کمان پر، 7 سی ... بھٹکل میں بدھ کو نہیں رہے گی بجلی ... کیا حیدرآباد 2 جون سے نہیں رہے گا آندھرا پردیش ک ... ترنمول کانگریس کے خلاف اشتہار معاملے میں بی جے پی ... ٹی آر پی گیم زون آتشزدگی: ’ہمیں اب آپ پر بھروسہ ... ’انڈیا اتحاد‘ پر عزم ، یکم جون کو دہلی میں ہوگی م ... مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’ریمل‘ نے مچائی تبا ...

بھونیشور:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اڈیشہ میں سمندری طوفان تتلی اور اس کے بعد تودے گرنے سے مزید چار لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہو جانے کے ساتھ ہی سنیچر کو مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک مرنے والوں کی تعداد 57 ہونے کی اطلاع ہے جسے آج بڑھا کر 61 کردیا گیا۔ اوڈیشہ کے دو اضلاع گجپتی میں 39 اور گنجم میں 12لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور باز آبادکاری کے کام کا جائزہ لینے والے اڈیشہ کے چیف سکریٹری اے پی پادھی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اب تک 61 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ انتظامیہ 11 دیگر اموات کی تصدیق کررہا ہے۔ ان گیارہ لوگوں میں آندھراپردیش سے مچھلی پکڑنے کے لئے گوپال پور آئے تین ماہی گیر شامل ہیں۔
چیف سکریٹری پادھی نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں راحت، باز آبادکاری اور تعمیر نو کا کام پورے زور وشور سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجپتی اور گنجم اضلاع کے متاثرہ کنبوں کو گیارہ کروڑ کی مدد دی جاچکی ہے۔ گنجم ضلع میں یہ عمل اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ اڈیشہ حکومت نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو دس لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
سمندر ی طوفان تتلی اور اس کے بعد آئے سیلاب سے ریاست کے 17 اضلاع میں 2.7 لاکھ ہیکٹیئر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری اندازہ کے مطابق طوفان اور سیلاب سے مجموعی طورپر 2770.28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
وزیراعلی نوین پٹنائک نے ریاست میں راحت اور تعمیر نو کے کاموں کے لئے مرکزی حکومت سے 1000 کروڑ کی عبوری مدد کی مانگ کی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |