English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد

share with us

بھٹکل06؍مئی 2024(فکروخبرنیوز) مولوی اسماعیل برماور ندوی کی وفات پر آج بعد عشاء صدیقی مسجد میں انتظامیہ صدیقی مسجد اور لبیک نوائط ایسوسی ایشن کی طرف سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کے تعلق سے ان کے اساتذہ ، بھائیوں اور دیگر ساتھیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنے نظام الاوقات کے پابند تھے۔ ہر چیز میں اپنے اساتذہ سے مشورہ لیا کرتے تھے ، اپنی والدہ کی حد درجہ خدمت کرتے تھے ، اسی طرح اپنے درجہ کے ساتھیوں،بھائیوں اور دیگر کا بھی خیال رکھتے تھے اور اسی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم سے شغف بھی تھا۔ 
کئی مرتبہ اللہ کی طرف سے یہ آزمائے گیے اور ہر مرتبہ یہ صبر کے پہاڑ بنے رہے ، کبھی زبان پر حرفِ شکایت نہیںآنی دی۔ 
مرحوم لبیک نوائط سے جڑ کر تعلیمی اور سماجی خدمات بھی کیا کرتے تھے ، معاملات میں بھی یہ بڑے صاف تھے۔ 
ان تمام اوصاف میں ان کا سب سے نمایاں وصف ان کا حفظِ قرآن کا شوق تھا ، یہ اپنے بھائیوں سے کبھی اس کا تذکرہ کیا کرتے تھے کہ آپ تینوں حافظ ہیں لیکن میں کہاں؟ اس بات کے اندر بھی حافظِ قرآن بننے کا داعیہ پیدا ہوا اور انہوں نے شروعات بھی کی۔ ایک جگہ انہوں نے لکھا بھی تھا 27 شوال کو حافظِ قرآن بننے جارہا ہوں ، صرف ان کا ڈیڑھ پارہ باقی تھا اور آج کی تاریخ 27 شوال ہے۔
بتادیں کہ ان تمام خیالات و واقعات کا اظہار مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول صاحب ندوی ،مولانا الیاس صاحب ندوی، مولانا عبد العلیم صاحب ندوی ، مولانا عبد الاحد ندوی ، مولانا اٖفضل صاحب ندوی اور ان کے بھائی مولانا ایمن صاحب وغیرہم نے ان باتوں کا تذکرہ کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا