English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم ائی ایم اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ،دونوں ہی ملک کو بانٹنے کا کر رہے ہیں کام :راہل گاندھی

share with us

حیدرآباد:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدرراہل گاندھی کل دورہ تلنگانہ پر تھے یہاں تاریخی چار مینار کے دامن سے راجیو سدبھائونا یاترا کے دوران راہل نےمجلس اتحاد المسلمین( ایم ائی ایم )پر مرکزکی مودی سرکارکی مدد کا الزام لگایا ،راہل گاندھی نے کہا کہ ایم ائی ایم اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں ہی فرقہ واریت کی بنیاد پر ملک اور سماج کو تقسیم کر رہے ہیں ،
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا نر یہ ملک میں محبت امن اور یکجہتی کا فروغ ہے ، انہوں نے ایم ائی ایم پر وزیر اعظم مودی کی مدد کا الزام عائدکرتے ہوئےکہا کہ ایم ائی ایم مہاراشٹرا بہار اور ملک کی دیگر ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کر رہی ہے انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیوں ایم ائی ایم مرکز کی فرقہ پرست نظریات کی حامل پارٹی بی جے پی کی مدد کر رہی ہے اور ملک کی یکجہتی کو خطرہ میں ڈال رہی ہے ،راہل گاندھی نے کہا کہ مجلس اور بی جےپی دونوں کا نظریہ نفرت کی سیاست اور عوام کو تقسیم کرنے والی سیاست کا ہے جبکہ کانگریس ملک میں اتحاد و اتفاق امن و محبت کی سیاست کو فروغ کے لئیے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تمام ریاستوں میں عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں راہل نے کہا کہ ہندوستان تللنگانہ اور حیدر آباد کے عوام کو خوف و دہشت کے عالم سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں پرسکون اور امن کی علمبردار حکومت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،انہوں نے پرانے شہر میں میٹرو ریل کو رکوانے کے معاملہ کے علاوہ ٹھیلہ بنڈی رانوں کے مسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار کے صورت میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے پرانے شہر میں میٹرو ریل کا آغاز کیا جائے گا ،اورہاکرس پالیسی جوکہ یوپی اے دور حکومت میں روشناس کرائی گئی تھی اس پر عمل آوری کےذریعہ ٹھیلہ بنڈی رانوں کو جگہ کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی ، 
تاہم انہوں نے پہلی مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے فالورس کے متعلق مبینہ طور پر کہاکہ یہاں لوگ ملک کو تقسیم کرنے کرنے کی کوشش میں نفرت پھیلانے کاکام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 146146 اس ملک میں کوئی بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہا ہے145 چاہے وہ دلت ہوں145 یاپھر قبائیلی 145 مسلمان ہوں یا عورتیں۔ یہ تمام لوگ خوف کے سایہ میں زندگی گذا رہے ہیں145145۔
راہول گاندھی نے مودی کو پارلیمنٹ میں وی ڈی ساورکر کی تصوئیر لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ146146 جب گاندھی جی اور بہت سارے کانگریس لیڈرس جیل میں تھے اس وقت ساورکر نے انگریزوں کو معافی نامہ لکھاتھا۔ ساورکر کوئی ویر نہیں ہے145145۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا