English   /   Kannada   /   Nawayathi

۷ عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آج کشمیر بند ،ریل خدمات بھی معطل

share with us

سری نگر:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ روز ضلع کولگام میں سات عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج علحیدگی پسند رہنماؤں نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی کال دی ہے۔

چناب ویلی اور وادی کے بیشتر علاقوں میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑک سے ٹریفک غائب ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع کولگام کے لارو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ تصادم کی جگہ بم پھٹنے کی وجہ سے 7 عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔



ای ٹی وی بھارت کے نمائند وں کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ جیسے اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے، جہاں سڑکیں سنسان اور بازار ویران ہیں۔

 

 

یہی صورتحال شمالی کشمیر  میں بھی ہے جہاں سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں پوری طرح سے ہڑتال کی گئی ہے۔ 

ہڑتال کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام حساس مقامات پر اضافی سکیورٹی دستوں کو تعینات کیا گيا ہے۔


 

حکام نے ہڑتال اور تشدد کے خطرے کے پیش نظر شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطے کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو بھی معطل کر دیا ہے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا