English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل قیمتوں میں کمی، دہلی میں پھر بھی پٹرول کی قیمت 81 سے اوپر

share with us

نئی دہلی:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کےسبب مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کے دام گزشتہ چار دنوں سے مسلسل گھٹ رہے ہیں۔ اس دوران پٹرول 1.09 روپے اور ڈیزل 50 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کے دام دہلی میں بالترتیب 25 اور 17 پیسے فی لیٹر کم ہوئے۔ دارالحکومت میں اتوار کو ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 81.74 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.19 روپے ر ہے۔ عروس البلاد ممبئی میں دام بالترتیب 87.21 روپے اور 78.82 روپے فی لیٹر ہے۔

کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 83.58 روپے اور 77.04 روپے فی لیٹر تو چنئی میں بالترتیب 84.96 روپے اور 79.51 روپے فی لیٹر فروخت ہورہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا