:اور ہر طرح کے
فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ... اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلا ... اسرائیل کا ایران پر حملہ کے بعد عالمی برادری کا دو ... اسرائیل کا ایران پر حملہ: عالمی منڈی میں تیل کی قی ... آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ...

نئی دہلی :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)وشو ہندو پریشد سے الگ ہو کر بین الاقوامی ہندو پریشد بنانے والے پروین توگڑیا رام مندر تحریک میں جان ڈالنے کی غرض سے آج ایک سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں جس کے اشارے انہوں نے کل ایودھیا میں دئے تھے۔
توگڑیا نے کہا ہے کہ ’رام مندر نہیں ، تو ووٹ نہیں ‘ تحریک کو وہ ختم کرنے والے نہیں ہیں اور اب کی بار ہندوؤں کی سرکار بنے گی ۔ انہوں نے کہا جلد ہی اس کا بھی فیصلہ ہوگا کہ ووٹ کسے دینا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عوام کے سامنے ایک نیا متبادل دینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی رام مندر تعمیر کرنے کی با ت کرے گا ووٹ اسی کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ توگڑیا سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایودھیا میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔ انتظامیہ کی روک کے با وجود انہوں نے پیر کو ایک جلسہ کیا ۔ آج وہ رام کوٹ کی پریکرما میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ ایک سنکلپ سبھا میں حصہ لیں گے ۔ انتظامیہ کی پابندی کے با وجود وہ اجلاس کرنے پر اڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ان کی یہ تحریک مرکز پر رام مندر تعمیر کرنے کے لئے دباؤ بنانے کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر تعمیر کے ساتھ وہ کسان، طلباء اور بے روزگار نوجوانوں کے مدے بھی اٹھائیں گے۔
توگڑیا کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ توگڑیا آج سیاسی پارٹی سے متعلق ایک بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں ۔ توگڑیا نے رام مندر پر شیو سینا کے موقف کی حمایت کی ہے جس سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ ان کی نئی سیاسی پارٹی شیو سینا کے ساتھ مل کربھی انتخابات لڑ سکتی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |