English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر: سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں تین ہلاک،۲ اہلکار زخمی

share with us

سرینگر:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے لارنو نامی گاؤں میں اتوار کی علی الصبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 3 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاوج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

ریاستی پولس کے ایک ترجمان نے بتایا ’کولگام کے لارنو میں ہونے والے مسلح تصادم میں تین ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ شناخت کا عمل جاری ہے‘۔ انتظامیہ نے ضلع میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ اس کے علاوہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سخت ترین سیکورٹی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق لارنو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید احتجاجی حامی مظاہرے بھڑک اٹھے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے لارنو نامی گاؤں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مذکورہ گاؤں میں اتوار کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گاؤں کو محاصرے میں لینے کے دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ’مسلح تصادم کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا