English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی تدابیر

share with us

ڈیسک رپورٹ

بھٹکل میں حادثاتی اموات کی کثرت دیکھنے کو مل رہی ہے ادھر چند سالوں سے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ابھی پندرہ روز قبل شہر کے مضافاتی علاقہ میں دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیے تھے۔ یہ غم ابھی ہلکا بھی نہیں ہوا تھا کہ کل مرڈیشور میں دو نوجوان ڈوب کر اللہ کو پیارے ہوگیے۔ پے درپے پیش آنے والے حادثات نےعوام کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو انکار نہیں لیکن حادثاتی اموات گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔ گھر والوں پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں اور متعلقین کا صبر جواب دے جاتا ہے ، اس میں بھی اگر اموات نوجوانوں کی ہو تو پھر پورے شہر پر حادثہ کا اثر صاف نظر آتا ہے۔

اطباء کا اس پر اتفاق ہے کہ  تیراکی سے انسان کی صحت اچھی رہتی ہے اور برسہا برس سے تیراکی سیکھنے اور سکھانے کی مشقیں بھی کی جاتی رہیں ہیں لیکن تیراکی سے قبل چند قابلِ غور پہلو جن کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

صورتحال سے واقفیت ضروری

جہاں کہیں آپ تیراکی کے لیے جارہے ہیں وہاں کے حالات سے آپ کو  واقفیت  ضروری ہے۔ جیسے پانی کی گہرائی ، پانی کے اندر پتھروں کی جگہ ، پانی میں موذی جانور کے متعلق معلومات ، یہ بنیادی چیزیں جسے تیراکی سے قبل جاننا بہت ضروری ہے۔

سوئمنگ پول میں تیراکی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، آپ کو تیراکی آجاتی ہے تو آسانی سے تیرا جاسکتا ہے۔ رہی بات تالاب کی تو اس کی گہرائی سے واقفیت ہو اور موذی جانوروں کا خوف نہ ہو تو اس میں تیراکی بڑے مسائل کھڑے نہیں کرتی ہیں البتہ ندی اور سمندر میں تیراکی سے پہلے چوکنا رہنا ضروری ہے۔ ندی اور سمندر میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تیز بہاؤ ہے ۔ سمندر میں تو اس سے ناواقفیت ہے تو تیراکی سے بالکل احتیاط کرنی چاہیے۔

ساحل پر تیراکی 

عموماً ساحلِ سمندر پرانسان لہروں سے لطف واندوز ہوتا ہے اور موجوں  کی تھپیڑیں انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہیں۔ ماہی گیروں کے مطابق سمندر کا پانی نمکین ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں تھوڑی بہت دشواری پیش  آجاتی ہے، کبھی کبھار ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ ساحل سے دیکھنے سے پانی پرسکون لگتا ہے لیکن پانی کے اندر بہاؤ ہوتا ہے ، اس صورت سے ماہی گیر ہی واقف ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں ماہی گیر بھی مچھلیوں کے شکار کے لیے جانے سے سو بار سوچتے ہیں ، کیوں کہ جیسے ہی سمندر میں جال ڈال دیا جاتا ہے تو پانی کے اندر کے بہاؤ کی وجہ سے جال کھینچنے میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔ اور اس تیز بہاؤ کی زد میں اگر انسان آجائے تو اس کے بچ نکلنے کی امید کم  ہی  رہ جاتی ہیں۔

لہذا کہیں پر بھی تیراکی کے لیے اترنا ہے تو وہاں کے حالات سے واقفیت بہت ضروری ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیراکی سے قبل مقامی لوگوں سے اُس وقت کی صورتحال سے واقفیت بہت ہی ضروری ہے ، وہ آپ کو سمندر میں تیراکی کے سلسلہ میں بہتر مشورہ دے سکتے ہیں کیونکہ سمندر کے بارے میں زیادہ معلومات ساحل پر بسنے والوں کو ہی ہوتی ہیں۔ ان حالات سے لاپرواہی کسی بڑے حادثہ کو دعوت دے سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا