English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے کے بغاوتی تیور، حکومت کے خلاف تحریک چھیڑنے کا اعلان

share with us

لکھنو:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بہرائچ سے ممبرپارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے اتوارکو پریاگ راج دورے میں بغاوتی تیوردکھاتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 16 دسمبر سے ریزرویشن کوپوری طرح سے نافذ کرنے اورآئین بچانے کے لئے لکھنو میں تحریک چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار مطالبہ کرنے کے باوجود حکومت ریزرویشن کوپوری طرح سے نافذ نہیں کررہی ہے، جس کے لئے لکھنو سے ایک بڑی تحریک کی شروعات کی جائے گی۔

وہیں رام مندرکو لے کرمتنازعہ بیان دیتے ہوئے ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ اجودھیا میں کھدائی کے دوران بھگوان کا مجسمہ ملا تھا، اس لئے وہاں بھگوان بدھ کی مورتی نصب کی جانی چاہئے۔ بقول ساوتری بائی پھولے، "سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ حقائق کے بنیاد پرمندربنایا جائے، اس لئے حقائق کی بنیاد پر اجودھیا میں بھگوان بدھ کی مندرتعمیرکی جائیں، کیونکہ کھدائی کے دوران وہاں سے بھگوان بدھ کی مورتی ملی تھی"۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ہی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن آتا ہے تومندر- مسجد کے ساتھ ہی ہندو- مسلم کا مدعا اٹھایا جاتا ہے، لیکن عوام کو اب مندرنہیں چاہئے بلکہ لوگوں کو روزگار، احترام اورحقوق چاہئے۔

یہی نہیں بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے الہ آباد کانام تبدیل کرکے پریاگ راج کئے جانے پربھی ناراضگی کااظہار کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت اہم مسائل سے توجہ ہٹاکر محض ووٹ کے لئے نام بدلنے کی سیاست کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا