English   /   Kannada   /   Nawayathi

کھٹر سرکار نفرت پھیلانے اور آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے میں ملوث : سرجے والا

share with us

کیتھل:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے میڈیا انچارج اور ہریانہ کے کیتھل سے ممبر اسمبلی رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی منوہر لال کھٹر پر سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ جمہوریت کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔

سرجے والا نے مہارشی بالمیکی جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مہارشی بالمیکی اور ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت نذر کرنے کے بعد کہا کہ مودی کی ایک کتاب ’کرم یوگی‘ بالمیکی برادری کے تئیں ان کے توہین آمیز جذبات ظاہر کرتے ہیں جنہیں کسی زاویہ سے صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور کھٹر نے اپنے غریب مخالف کاموں اور رویہ سے خود کو ظاہر کردیا ہے اور وہ نفرت پھیلانے، تقسیم کرنے اور آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے میں ملوث ہیں جو سماج اور ملک کے لئے اچھا نہیں ہے اور جس کی سبھی کو مخالفت کرنی چاہیے۔

سرجے والا نے کھٹر حکومت کی روڈ ویز کارکنان سمیت سبھی ملازمین کے خلاف جابرانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر ٹیچر، آگن واڑی اہلکار، گیسٹ ٹیچر سبھی حکومت کے خلاف ہیں اور اپنے جائز مطالبات کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔ روڈ ویز ملازمین کی پانچ دنوں سے جاری ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی مخالفت جائز ہے کیونکہ نجی بسوں کو غیر مجاز شدہ شرحوں پر کرائے پر لگایا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا