English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہے بی جے پی: کٹیہار کے ممبرپارلیمنٹ طارق انور کا الزام

share with us

نئی دہلی:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک جن حالات سے گزررہاہے اور جس طرح فرقہ پرست طاقتیں سیکولرزم اورجمہوریت کی جڑوں کی بیخ کنی کی کوشش کررہی ہیں ایسے میں ان کو شکست دینے کیلئے گاندھی جی کے راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسی لئے آل انڈیا قومی تنظیم نے گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے پورے ملک میں 150پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ طارق انورنے پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ  تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا قومی تنظیم نے وہ تمام لوگ جوعدم تشدد اورمحبت میں یقین رکھتے ہیں، کو کل ماؤلنکرہال کانسٹی ٹیوشن کلب میں دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا افتتاح ملک کے سابق نائب صدرسید حامد انصاری کریں گے جبکہ غلام نبی آزاد، میرا کمار، شرد یادو، سیتا رام یچوری، مولانا محمود مدنی، آچاریہ پرمود کرشنن، روشن بیگ سمیت ملک کی کئی معروف شخصیات اس کوخطاب کریں گی۔

طارق انور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بی جے پی کو اس لئے دعوت نہیں دی ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ وہ ایک فرقہ پرست پارٹی ہے اورجہاں تک این سی پی کو دعوت دینے کا سوال ہے تو ایک پروگرام میں سب لوگوں کو اکٹھا نہیں کیا جاسکتا ہے، جب ہم ممبئی میں اس مشن کا اگلاپروگرام کریں گے تو انہیں ضرورمدعو کریں گے۔

طارق انورنے کہاکہ گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پرہم ملک بھرمیں مضمون نگاری، سیمینا ر، کانفرنس سمیت الگ الگ پروگرام کا انعقاد کریں گے کیونکہ موجودہ نسل کو گاندھی جی کے عدم تشدد کے اصولوں سے واقف کرانا اوریہ بتانا ضروری ہے کہ ترقی یافتہ اورمحبت کا ماحول بنانے کیلئے گاندھی جی کا راستہ ہی سب سے بہتر اور مناسب راستہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا