English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

شام میں تین برس سے قید جاپانی صحافی کی رہائی پرجاپانی وزیر اعظم نےترکی کا شکریہ ادا کیا

ٹوکیو:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شام میں ایک جاپانی صحافی کی رہائی باعث اطمینان ہے۔ اس جاپانی صحافی کو شامی شدت پسندوں نے تقریباً تین برس تک قید رکھنے کے بعد رہا کیا ہے۔ جاپانی صحافی جُمپئی یاسودا جون سن 2015 میں شام میں داخل ہوتے ہی شدت پسندوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔ اس وقت یہ صحافی ترک شہر انطاکیہ میں مقامی امیگریشن حکام کی تحویل میں ہیں۔ ان کی رہائی کی جاپانی حکومت کو اطلاع قطری حکام نے دی تھی۔ ٹوکیو حکومت نے اس صحافی کی رہائی پر

مزید پڑھئے

اٹلی اپنا بجٹ تبدیل نہیں کرے گا، ماتیو سالوینی

روم :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کے نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت اپنے ملکی بجٹ میں کوئی رد و بدل نہیں کرے گی۔ انہوں نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اُن کی حکومت کی اولین ترجیح صرف اور صرف اطالوی لوگ ہیں اور بیوقوف حکمرانوں کی غلامی جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ سالوینی کا یہ بیان یورپی کمیشن کی جانب سے اطالوی بجٹ کو مسترد کرنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ کمیشن نے روم حکومت کو تجویز کیا ہے کہ وہ ایک نیا بجٹ مرتب کرے اور اُس میں ایسی کٹوتیاں شامل کی

مزید پڑھئے

نیتن یاھو کو مقدمات کے اشکنجے سے بچانے کا نیا قانون تیار

مقبوضہ بیت المقدس:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو مقدمات کے اشکنجے سے بچانے کے لیے نئی قانونی چارہ جوئی شروع کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیکوڈ کے رکن پارلیمنٹ میکی زوھر نے ایک نیا بل تیار کیا ہے جس میں نیتن یاھو پر مقدمات میں فرد جرم عاید کرنے کی روک تھام کی جاسکے گی اور نیتن یاھو کو مقدمات میں تحفظ مل جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کو عدالتوں میں جاری مقدمات میں تحفظ دلانا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 190 of 241  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا