English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو کو مقدمات کے اشکنجے سے بچانے کا نیا قانون تیار

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو مقدمات کے اشکنجے سے بچانے کے لیے نئی قانونی چارہ جوئی شروع کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیکوڈ کے رکن پارلیمنٹ میکی زوھر نے ایک نیا بل تیار کیا ہے جس میں نیتن یاھو پر مقدمات میں فرد جرم عاید کرنے کی روک تھام کی جاسکے گی اور نیتن یاھو کو مقدمات میں تحفظ مل جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کو عدالتوں میں جاری مقدمات میں تحفظ دلانا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد کنیسٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کرنے سے روکنے کے اقدامات کرے گی۔ یہ کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے یا نہیں۔خیال رہے نیتن یاھو کے خلاف عدالتوں میں کرپشن کے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ ان پر رشوت ستانی، بدعنوانی اور دیگر کئی الزامات عا ئد ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا