English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں تین برس سے قید جاپانی صحافی کی رہائی پرجاپانی وزیر اعظم نےترکی کا شکریہ ادا کیا

share with us

ٹوکیو:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شام میں ایک جاپانی صحافی کی رہائی باعث اطمینان ہے۔ اس جاپانی صحافی کو شامی شدت پسندوں نے تقریباً تین برس تک قید رکھنے کے بعد رہا کیا ہے۔ جاپانی صحافی جُمپئی یاسودا جون سن 2015 میں شام میں داخل ہوتے ہی شدت پسندوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے۔ اس وقت یہ صحافی ترک شہر انطاکیہ میں مقامی امیگریشن حکام کی تحویل میں ہیں۔ ان کی رہائی کی جاپانی حکومت کو اطلاع قطری حکام نے دی تھی۔ ٹوکیو حکومت نے اس صحافی کی رہائی پر ترکی اور قطر کی کوششوں پر ان ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا اور کوئی زر تاوان ادا کرنے کی تردید بھی کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا