English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 22 کان کن محصور ہو گئے

share with us

بیجنگ:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)چین میں ایک کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے میں کان میں موجود 22 کان کن محصور ہو گئے ہیں۔چین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے شانگ ڈونگ سے منسلک تحصیل یُن چِنگ میں واقع کوئلے کی کان میں رات گئے دھماکہ ہوا۔دھماکے کے دوران کان میں موجود 334 کان کنوں موجود تھے جن میں سے 312 کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 22 کان کن، کان میں محصور ہو گئے ہیں۔دھماکے کی وجہ کا تا حال تعین نہیں کیا جا سکا۔جائے وقوعہ پر بھیجی جانے والی امدادی ٹیموں نے کان کے ائیر کنڈیشنگ سسٹم کو ٹھیک کر کے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا