English   /   Kannada   /   Nawayathi

چناگیری معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی؟ کیا ہے یہ معاملہ؟؟

share with us
chinnagiri, adil, juwa,

27؍مئی 2024 : چناگیری کے میں پولیس کی حراست میں عادل کی موت کے بعد ہجوم نے پولیس تھانہ میں توڑ پھوڑ کی تھی ۔ اس واقعہ میں پولیس کے کئی اہلکار زخمی ہوگیے۔ اس معاملہ کی تحقیقات اب کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) سپرد کردی گئی ہیں۔

چنناگیری کے ٹیپو نگر کے رہنے والے عادل کو جوئے کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے تھانے لایا گیا تھا۔ لیکن حراست کے چند منٹوں کے اندر اس کی صحت بگڑ گئی ، پولیس کے مطابق اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچ سکی۔

اس معاملہ کی خبر ملتے ہی مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کیا اور گاڑیوں اور املا کو نقصان پہنچایا۔

عادل کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسے پولیس نے جوئے کے ریکیٹ کو منظم کرنے کے الزام میں حراست میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کی موت دورے سے ہوئی ہے۔ ہفتہ کو پوسٹ مارٹم کیا گیا اور اب رپورٹ کا انتظار ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے اسٹیشن میں توڑ پھوڑ، اہلکاروں پر حملہ کرنے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 353 (سرکاری ملازم کو روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت) اور 307 (قتل کی کوشش کی سزا) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

چنانگیری میں کشیدگی برقرار ہے۔ پولیس نے کہا کہ حالات اب معمول پر لوٹ چکے ہیں۔ چتردرگا، داونگیرے، اور شیواموگا سے کمک فی الحال شہر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا