English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کا دوسرا شمارہ منظرعام پر، جانیے کیا ہے اس شمارے میں؟

share with us

بھٹکل26؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) فکروخبر کی طرف سے جاری کردہ ماہنامہ کا دوسرا شمارا آج منظرِ عام پر آچکا ہے۔

اس شمارہ میں معاون مدیر مولانا سید احمد سالک ندوی کا تفصیلی مضمون کور اسٹوری کے طور پر پارلیمانی انتخابات 2024 : آئین کی بالا دستی کی جنگ انتخابات جیتنے کے لیے فرقہ واریت کا سہار کیوں؟ شائع ہوا ہے جس میں موصوف نے 2014 سے 2024 کے ہندوستان کے حالات کا جائزہ لیا ہے اور موجودہ پارلیمانی انتخابات کے لیے جاری بے تکی بیان بازیوں اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ اخر میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال کو واضح کرکے یہ بتایا گیا ہے کہ ملک کے ان موجودہ حالات میں مسلمان کہاں کھڑے ہیں اور اب ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔

مشہورکالم نگار عبدالباری مسعود صاحب کا مسلمانوں کے سیاسی صورتحال پر تفصیلی مضمون شائع ہوا ہے جس میں مضمون نگار نے سیاسی طو رپر مسلم اقلیت کے حاشیہ پر آنے کی وجوہات ذکر کیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھٹکل میں حادثاتی اموات چند احتیاطی تدابیر پر فکروخبر کی ڈیسک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ حضرت مولانا عبداللہ حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک خطاب پر مشتمل کتاب پر مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی کا تصبرہ شائع کیا ہوا۔ کتاب مولوی محی الدین جمال ملپا ندوی نے مرتب کی ہے۔ ، فکروخبر کے اہم ترین شعبہ فقہ شافعی کی جانب سے حج اور عمرہ سے متعلق ایک سوال بھی شائع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے ادب میں انسانوں کی زبان سیکھنے میں طوطوں کو امتیاز کیوں حاصل ہے اس پر شاہد حسین صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فکروخبر بھٹکل علماء کے زیر نگرانی چلنے والا ایک ادارہ ہے جس کے تحت ویب سائٹ ، فقہ شافعی جیسے اہم شعبوں سمیت دو ماہ سے اس کا پرنٹ ایڈیشن بھی شائع ہورہا ہے جو مشہور عالمِ دین اور صدر فکروخبر مولانا محمد الیاس ندوی کے زیر سرپرستی چل رہا ہے ، جس کے مدیرِ اعلیٰ بانی وایڈیٹر انچیف فکروخبرمولانا سید ہاشم نظام ایس ایم ندوی ہیں اور معاون مدیر کی ذمہ داری سینئر صحافی سید احمد سالک ندوی سنبھال رہے ہیں۔ اس ماہنامہ کی مجلس مشاورت میں مولانا عبدالمعز منیری ندوی ، مولانا عبدالاحد فکردے ندوی ، مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی ، مولانا سید اظہر برماور ندوی اور مولانا سید احمد ایاد ایس ایم ندوی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا