English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی کی لاش حوالے کی جائے، حقوق انسانی کی تنظیم کا سعودی عرب سے مطالبہ

share with us

واقعات کے بارے میں سعودی تفصیل قابل اعتبار نہیں ،لاش دی جائے کہ اس کا طبی معائنہ کیا جا سکے،ایمنسٹی انٹر نیشنل 


واشنگٹن:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)حقوق انسانی کی تنظیم، 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی میت ''فوری طور پر حوالے کی جائے'' تاکہ لاش کا طبی تجزیہ کیا جا سکے''۔اطلاعات کے مطابق، خشوگی دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے کی عمارت کے اندر ہلاک ہوئے۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ قونصل خانے کے اندر خشوگی جن لوگوں سے ملے ان کے ساتھ لڑتے ہوئے فوت ہوئے۔مشرق وسطی کی سرگرمیوں سے متعلق ایمنسٹی کے سربراہ، سما حدید نے کہا ہے کہ واقعات کے بارے میں سعودی تفصیل قابل اعتبار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تفتیش ضروری ہے، تاکہ خشوگی کی ہلاکت سے متعلق واقعات کے بارے میں ''سعودی ملمع سازی'' کا پردہ چاک ہو سکے۔حدید نے کہا کہ اس قسم کی دھوکہ دہی اس لیے کی جا سکتی ہے، تاکہ سعودی عرب کے بین الاقوامی کاروباری تعلقات محفوظ رہ سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا