:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں نور حلقہ کی جانب سے جاری آدھار کیمپ سے ... ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نامی ادا ... ووٹر ٹرن آوٹ سے متعلق شکایات پر کل سپریم کورٹ میں ... الیکشن کمیشن کے رویہ سے کانگریس رہ گئی حیران ... دو سال کی قانونی جنگ کے بعد پانچ مسلم خاندان کو مل ... جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں اللجنة الع ... دہلی بی جے پی نے برقع پوش مسلم خواتین ووٹروں کی سخ ... بھٹکل کے اکثر علاقوں میں بجلی بحال ، تینگن گنڈی می ...

مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی تھیں
واشنگٹن ۔21اکتوبر(یواین این) امریکا کے شہر ڈیٹروئٹ میں پولیس نے 60 سے زیادہ شیرخوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن کو تجہیز و تکفین کے ایک مرکز میں چْھپایا گیا تھا۔ پولیس اس امر کوانتہائی تشویش ناک قرار دے رہی ہے۔ایک ہفتہ قبل مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ان لاشوں کو لکڑی کی ایک پَرت میں چْھپایا گیا تھا۔ڈیٹروئٹ کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق کو نہیں جان سکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور ریاست کی انتظامیہ اور وفاقی تحقیق کار انسانی باقیات کی نامناسب طریقے سے ذخیرہ کاری کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورش تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔تحقیق کاروں کی ٹیم ملنے والی باقیات کی عمروں اور شناخت کا تعین کرنے پر کام کر رہے ہیں۔مشی گن ریاست میں لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری افیئرز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پیری فیونرل ہوم میں ابتر صورت حال اور سنگین لاپروائی سامنے آنے کے بعد تجہیز و تکفین کے اس مرکز کا لائسنس منسوخ کر کے اْس بند کر دیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |