English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی کمپنیاں امریکا اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں‘امریکی سفیر

share with us

لندن :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں متعین امریکی سفیر ووڈی جانسن نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین جاری رکھنے والی عالمی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی فرموں کو ایران اور امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی سفیر نے لکھا کہ عالمی تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو امریکا اور ایرانی ملاؤں میں سے کسی ایک کے ساتھ چلنا ہوگا۔امیرکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ چار نومبر کو شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد عالمی تجارتی اداروں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں یا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے تہران پر 4 نومبر سے اقتصادی پابندیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ نئی پابندیوں کے ایران کے تیل سیکٹر کو خاص طورپر نشانہ بنایا جائے گا۔عالمی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران خود کو حالت جنگ میں تصور کرتا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر مسعود بزشکیان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حقیقی معنوں میں ایران حالت جنگ میں ہے مگر ہم عوام میں یہ بات ظاہر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بدترین اقتصادی جنگ کی حالت میں ہیں۔ عراق کے ساتھ جنگ کے دور میں بھی ایران پر ایسا مشکل وقت نہیں آیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا