English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

افریقی ملک ملاوی میں میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک،11لاپتہ

لی لنگوئی:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک ملاوی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک جبکہ دیگر گیارہ لاپتہ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک حکومتی بیان میں کہاگیاکہ سیلاب سے بائیس ہزار مکانات اور ایک لاکھ دس ہزار افراد متاثر ہوئے۔ چند ایک علاقوں میں بجلی کا نظام اور صاف پانی کی ترسیل بھی معطل ہو چکی ہے۔ چاروں اطراف سے خشکی میں گھرے ملک ملاوی کی معیشت کا زیادہ تر انحصار غیرملکی امداد پر

مزید پڑھئے

کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام،محفوظ رہے

پہاڑی علاقے کی چوٹی پر کسی نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا،قافلہ اس علاقے سے گزرتے ہی پھٹ گیا،ترجمان مورونی:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبوری صدر غزالی عثمان کی انتخابی مہم کے انچارج نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر عثمان 24 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر غزالی عثمان کی انتخابی ہم کے نگران کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقے

مزید پڑھئے

وینزویلا میں سیاسی مخالفین کی بڑی ریلیاں

کراکس:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سیاسی عدم استحکام کے شکار لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں سیاسی مخالفین کی بڑی ریلیوں میں آج بروز ہفتہ ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اپوزیشن رہنما خوان گوآئیڈو، جنہوں نے خود کو قائم مقام صدر قرار دے رکھا ہے اور انہیں پچاس ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے، نے اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔ اس کے جواب میں صدر نکولاس مادورو نے بھی اپنے حامیوں کو ریلی نکالنے کا کہا ہے۔ یہ ریلیاں دارالحکومت کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی نکالی جائیں

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 160 of 241  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا