English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی ملک ملاوی میں میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک،11لاپتہ

share with us


لی لنگوئی:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک ملاوی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک جبکہ دیگر گیارہ لاپتہ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک حکومتی بیان میں کہاگیاکہ سیلاب سے بائیس ہزار مکانات اور ایک لاکھ دس ہزار افراد متاثر ہوئے۔ چند ایک علاقوں میں بجلی کا نظام اور صاف پانی کی ترسیل بھی معطل ہو چکی ہے۔ چاروں اطراف سے خشکی میں گھرے ملک ملاوی کی معیشت کا زیادہ تر انحصار غیرملکی امداد پر ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا