English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام،محفوظ رہے

share with us


پہاڑی علاقے کی چوٹی پر کسی نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا،قافلہ اس علاقے سے گزرتے ہی پھٹ گیا،ترجمان


مورونی:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبوری صدر غزالی عثمان کی انتخابی مہم کے انچارج نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر عثمان 24 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر غزالی عثمان کی انتخابی ہم کے نگران کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقے کی چوٹی پر کسی نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا تھا۔جب صدرکا قافلہ اس علاقے سے گذرنے لگا تو وہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پتھر لڑھک گئے تاہم اس حملے میں صدر غزالی عثمان محفوظ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کی گاڑی مناسب وقت پررک گئی۔ صدر کے محافظوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے تو ایسے لگا کہ کسی نے میزائل حملہ کر دیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا تھا کہ صدر غزالی عثمان پر حملے کا واقعہ جزیرہ انجوان میں پیش آیا، تاہم صدر کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ کوموروس میں گزشتہ برس 30 جولائی کو ہونے والے ایک ریفرنڈم کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ اس ریفرینڈم میں آئندہ مسلسل دو مرتبہ غزالی عثمان کو ملک کا صدر منتخب کرنے اور 2029 تک اقتدار پر فائز رہنے کی حمایت کی گئی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا