English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی ، 22افراد جاں بحق

share with us

الاباما:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کی ریاست الاباما میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ شدید طوفان نے کئی گھروں کو تباہ کردیا جبکہ کئی درخت بھی جڑ سے اکھاڑ دیئے۔ویدر وارننگ کا دائرہ کار فلوریڈا،جارجیا اور ساوتھ کیرولائنا تک پھیلادیا گیا ہے۔امریکی حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اندھیرے اور موسمی صورتحال کے باعث امدادی کوششیں فی الحال روک دی گئیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا