English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے امریکا کا 'فول ایگل' مشقوں کے اختتام کا اعلان

share with us


سیؤل کے چیف جوہری سفیر لی ڈو ہون واشنگٹن روانہ، ہم منصب سے ملاقات کریں گے،جنوبی کوریا


سیؤل:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترک کرنے پر قائل کرنے اور سفارتی کوششوں کی حمایت میں اپنی اہم سالانہ فوجی مشقوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ہنوئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کورین رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے اختتام کے کچھ روز بعد سامنے آیا، جس میں دونوں فریقین نے یہ تجویز دی تھی کہ وہ بات چیت جاری رکھیں گے۔جنوبی کوریا میں تقریباً 30 ہزار امریکی فوجی ہیں اور ان کی سالانہ مشق ہزاروں جنوبی کوریا کے فوجیوں کے ساتھ ہوتی ہے، جس کا ہدف شمالی کوریا کا غصہ ہوتا ہے جبکہ پیونگ یانگ کی جانب سے ان مشقوں کی مذمت کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جہاں ایک جانب فوجیوں کی واپسی کا کہا گیا تو وہیں مسلسل مشقوں کے اخراجات کا شکوہ کرتے رہے اور پریس کانفرنس کے دوران اسے بہت، بہت زیادہ مہنگا قرار دیا۔دوسری جانب پینٹاگون کے بیان کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جیونگ کیونگ اور ان کے امریکی ہم منصب پیٹرک شناہان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، جس میں دونوں نے کلیدی کردار ادا کرنے اور مشقوں کے سلسلے فول ایگل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ادھر جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سیؤل کے چیف جوہری سفیر لی ڈو ہون واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب اسٹیفن بیگن سے ملاقات کریں گے۔ترجمان وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ لی ڈو ہون رواں ہفتے میں کسی وقت امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا