English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا میں سیاسی مخالفین کی بڑی ریلیاں

share with us

کراکس:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سیاسی عدم استحکام کے شکار لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں سیاسی مخالفین کی بڑی ریلیوں میں آج بروز ہفتہ ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اپوزیشن رہنما خوان گوآئیڈو، جنہوں نے خود کو قائم مقام صدر قرار دے رکھا ہے اور انہیں پچاس ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے، نے اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔ اس کے جواب میں صدر نکولاس مادورو نے بھی اپنے حامیوں کو ریلی نکالنے کا کہا ہے۔ یہ ریلیاں دارالحکومت کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی نکالی جائیں گے۔ وینزویلا کو ان دنوں شدید اقتصادی و سیاسی بحران کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا