English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب

share with us

واشنگٹن:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے اعلان کیا کہ امریکی فوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹمTerminal High Altitude Area Defense) ) THAAD کو اسرائیل میں نصب کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اقدام کا مقصد اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے حوالے سے امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لیے درکار ہوا۔ یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا