English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کاسال رواں کے لیے ملکی دفاعی بجٹ میں ساڑھے 7فیصد اضافے کا اعلان

share with us


یہ رقوم زیادہ تر پیپلز لبریشن آرمی کو جدید تر بنانے، اسٹیلتھ جنگی طیاروں اور طیارہ بردار بحری بیڑوں و دیگر ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ کی جائے گی


بیجنگ:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)چینی حکومت نے سال رواں کے لیے ملکی دفاعی بجٹ میں ساڑھے سات فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال اس بجٹ کی مالیت تقریبا ایک اعشاریہ دو ٹریلین یوآن ہو گی، جو تقریبا 178 بلین امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ یہ رقوم زیادہ تر پیپلز لبریشن آرمی کو جدید تر بنانے، اسٹیلتھ جنگی طیاروں اور طیارہ بردار بحری بیڑوں کے حصول اور دیگر ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں بیجنگ حکومت نے ملکی دفاعی بجٹ میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کر کے یہ رقوم ایک اعشاریہ ایک ٹریلین یوآن کر دی تھیں۔ چینی فوج دو ملین فوجیوں پر مشتمل ہے۔ اقتصادی ترقی کی شرح میں کچھ کمی کے باعث یہ اضافہ گزشتہ برس کے دفاعی بجٹ میں کیے گئے اضافے سے اگرچہ کم ہے تاہم اس کے باوجود اتنے زیادہ دفاعی اخراجات پر چین کے ہمسایہ ممالک کو کافی تشویش ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا