English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کی وجہ سے ’’ایپل‘‘کے مالک کو اپنا نام بدلنا پڑا

share with us

 

 

 

 

 

واشنگٹن:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم شخصیات کے نام بگاڑنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنی 'ایپل' کے مالک کا نام 'ٹم کوک' کے بجائے 'ٹم ایپل' پکارا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں 'ٹیم کوک' بھی شریک تھے۔ صدر ٹرمپ نے ان کا نام ٹیم کوک کے بجائے انہیں 'ٹیم ایپل' کے نام سے پکارا۔ صدر ٹرمپ 'ٹیم کوک' کو ٹیکنالوجی کے میدان میں گراں قیمت خدمات انجام دینے اور امریکا میں ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے تھے۔تاہم صدر کی طرف سے ٹیم کوک کا نام بگاڑنے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تاہم خود ٹیم کوک نے صدر ٹرمپ کے الفاظ پر ناراضی بجائے 'ٹویٹر' پر موجود اپنی فائل میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے 'ٹیم کوک' سے 'ٹیم ایپل' کر دیا۔"ٹویٹر" صارفین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی کہ وہ دیگر کمپنیوں کے مالکان کے نام بھی ان کی کمپنیوں کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ اس طرح بل گیٹس کو 'بل مائیکروسافٹ' ایلن ماسک کو 'ایلا زیلا، مارک زکر برگ کو 'مارک فیس بک حتی کہ جارج واشنگٹن کو جارج امریکا کہہ کر پکار سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ کی طرف سے کسی کمپنی کے سربراہ کا نام اس کی کمپنی کے ساتھ جوڑنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گذشتہ برس امریکا کی سب سے بڑی اور پرانی فوجی صنعت کے نمایاں نام' لاک ہیڈ مارٹن' کے سربراہ کو مارلین ھیوسن کے بجائے 'مارلن لاکھیڈ' قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا