English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی ہیکرز کی وجہ سے امریکہ کو کئی ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، رپورٹ

share with us

واشنگٹن:07؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی ہیکرز کی سرگرمیاں کئی ملین ڈالر کے نقصانات کا باعث بن چکی ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی مختلف طرح کے سافٹ ویئر کے علاوہ کاروباری اور حکومتی اداروں کو سائبر حملوں کا نشانے بنانے کی کوششیں ان نقصانات کی وجہ بنیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران ہزاروں افراد کے کمپیوٹرز اور کم از کم دو سو کاروباری اداروں کے سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا۔ ہیکرز کا نشانہ خاص طور پر تیل اور گیس کمپنیاں، بھاری مشینری بنانے والے یونٹ اور بین الاقوامی ادارے بنے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا