English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالم اسلام

ایرا ن میں تبدیلی آئے گی ، نظام کا دھڑن تختہ یقینی ہے،جلاوطن رہنماء مریم رجوی

جبر وتشدد ، امتیازی سلوک اور استبداد سے پاک ایک روشن مستقبل ایرانی عوام کا منتظر ہے،سہ روزہ کانفرنس سے خطاب پیرس:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی حزب اختلاف کی قومی کونسل برائے مزاحمتِ ایران کے زیر اہتمام ’’آزاد ایران‘‘ کے عنوان سے سالانہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔کونسل کی سربراہ مریم رجوی نے فورم کے آغاز سے قبل ایک مختصر نیوز کانفرنس میں ایرانی رجیم کے احتساب اور ولایت فقیہ کے نظام کے خاتمے کے لیے عوامی مزاحمت کی حمایت کی

مزید پڑھئے

غزہ، شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں عوام کا سمندر امڈ آیا،آبائی شہرخان یونس میں سپرد خاک

اسرائیلی فوج نے یاسر ابو النجا کو جمعہ کی شام حق واپسی مظاہروں میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا غزہ :یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو گذشتہ روز اس کے آبائی شہر خان یونس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید یاسر ابو النجا کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور شہید کے آخری دیدار کیلئے ہزاروں فلسطینی گھروں سے نکل

مزید پڑھئے

ایک سال میں 10 ہزار بچے خانہ جنگی کے واقعات میں ہلاک یا معذور ہوئے، اقوام متحدہ

کیلیفورنیا:30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2017 کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 10 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذور ہوئے ہیں جب کہ 8 ہزار بچوں کو دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا گیا۔اقوام متحدہ کی چلڈرن اینڈ آرمڈ کنفلیکٹ (CAAS) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے واقعات میں بچوں کی ہلاکتوں اور معذوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ برس 2017 میں دنیا کے 20 مختلف ممالک میں مسلح تنازعات کی زد میں آ کر 10 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذوری کا

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 146 of 168  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا