English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں روسی بمباری، بائیس شہری ہلاک

share with us

جنوبی شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم بائیس شہری مارے گئے ہیں۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے المسعفرا نامی شہر میں مجموعی طور پر 35 حملے کیے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں ایک ایسے تہہ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سترہ شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس کارروائی میں پانچ بچے بھی مارے گئے۔ ماسکو حکومت نے اس خبر پر ابھی تک تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا