English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان؛طالبان نے جنگ بندی کا مطالبہ پھر مسترد کر دیا

share with us

کابل:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے ملکی عمائدین اور رضاکاروں کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلیں مسترد کر دیں ہیں۔منگل کو ترجمان طالبان ذبیع اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں سول سوسائٹی کے افراد اور امن کیلئے سرگرم رضاکاروں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے امریکی حمایت یافتہ مہموں کا حصہ نہ بنیں،امریکی اور دیگر ممالک کی افواج صرف یہ چاہتی ہیں کہ طالبان ہتھیار ڈال دیں اور ان ممالک کے منظور شدہ نظام سے سمجھوتہ کر لیں۔افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر حکومت اور طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے بعد سے ملک بھر سے دوبارہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کے مطالبات سننے میں آ رہے ہیں۔گزشتہ اختتام ہفتہ پر بھی جانی خیل میں افغان قبائلی رہنماؤں نے ایک اجتماع میں حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا