English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں اسامہ کے مبینہ محافظ کی پناہ کی در خواست مسترد،ملک بدر کرنے کا اعلان

share with us

تیونس سے تعلق رکھنے والے42سالہ عبدالسمیع کو سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا تھا

برلن:27؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن حکام نے اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کی سیاسی پناہ کی در خواست مسترد کر دی،ساتھ ہی اسے ملک بدر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے، تیونس سے تعلق رکھنے والے42سالہ عبدالسمیع کو سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا تھا۔جرمن حکام نے تیونس کے باشندے 42 سالہ عبد السمیع کو حراست میں لیا ہے جس پر شبہ ہے کہ اس نے القاعدہ کے سابق بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔جرمن حکام عبدالسمیع نامی شخص کو تیونس بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،عبد السمیع کی طرف سے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اسے سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا گیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا