English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کے جنوبی حصے میں لڑائی کے سبب 50 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

share with us

دمشق:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق شام کے جنوبی صوبہ درعا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی کے سبب اب تک 50 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ شامی حکومتی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق بے گھر ہونے والے شامی شہری صوبہ درعا کے جنوبی حصے میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں پناہ کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس ادارے کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران بمباری کے سبب قریبی صوبہ السویدا بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا