English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب ممالک- امریکا اورصہیونیوں کے سازشی منصوبے کے جرم میں شریک نہ ہوں،امام مسجد اقصی

share with us


امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل قضیہ فلسطین کے تصفیے اور قابض اسرائیل کی عمر کو طول دینے کی گہری سازش ہے، صدی کی ڈیل کا ایک اور تاریک پہلو فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ختم کرنا ہے،اجتماع سے خطاب


مقبوضہ بیت المقدس :30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد اقصی کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل قضیہ فلسطین کے تصفیے اور قابض اسرائیل کی عمر کو طول دینے کی گہری سازش ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کی عرب اور مسلمان ممالک کی طرف سے حمایت کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے عرب ممالک اور مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ امریکا اور صہیونیوں کے سازشی منصوبے کے جرم میں شریک نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہ نماؤں کی جانب سے مجوزہ امریکی امن منصوبے صدی کی ڈیل کے بارے میں جس طرح کے بیانات سنے گئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا مستقبل میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں بیت المقدس کو شامل نہیں کرنا چاہتا۔ القدس کے حوالے سے اسرائیل اور صہیونیوں کی منشا کے مطابق فیصلے کئے گئے ہیں۔ امریکا صرف صہیونیوں کی خوش نودی چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدی کی ڈیل کا ایک اور تاریک پہلو فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ختم کرنا ہے۔الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا حق واپسی ان کا آئینی اور مسلمہ حق ہے اور فلسطینی قوم ہرحال میں اپنے اس حق پر قائم رہیں گے۔ فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل کے ذریعے فلسطین میں قائم کی گئی غیرقانونی یہودی بستیوں کو مستقل اور آئینی درجہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مگر ہم صہیونیوں کی غاصبانہ کارروائیوں کے بعد قائم کی گئی یہودی بستیوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ امریکا ابو دیس کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتا ہے مگر ہم واضح کردیں کہ فلسطین کا دارالحکومت صرف اور صرف القدس ہوگا۔ القدس کی زمین، اس کی فضا، پانی اور آسمان سب فلسطینیوں کے ہیں جن پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا