English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت کے مالی تعاون سے غزہ میں چلڈرن اسپتال کے قیام کا فیصلہ

share with us

چلڈرن اسپتال کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کرکے محصورین غزہ کے دل جیت لیے،فلسطینی وزیر

غزہ :30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کویت کی حکومت نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک چلڈرن اسپتال کے قیام میں مالی معاونت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فلسطینی حکومت اور کویت کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں کویت کے تعاون سے چلڈرون اسپتال کے قیام کے پروجیکٹ پر فلسطینی وزیر برائے مورعامہ آباد کاری مفید الحساینہ نے دستخط کئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر نے کویتی حکومت کا چلڈرن اسپتال کے قیام میں مالی مدد فراہم کرنے پرکویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ان کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، کویتی حکومت اور عوام کی شکر گذار ہے۔مفید الحساینہ کا کہنا تھا کہ کویت نے غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کرکے محصورین غزہ کے دل جیت لیے ہیں۔فلسطینی وزیر نے غزہ کی پر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کی اورغزہ میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا