English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ، شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں عوام کا سمندر امڈ آیا،آبائی شہرخان یونس میں سپرد خاک

share with us

اسرائیلی فوج نے یاسر ابو النجا کو جمعہ کی شام حق واپسی مظاہروں میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا

غزہ :یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو گذشتہ روز اس کے آبائی شہر خان یونس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید یاسر ابو النجا کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور شہید کے آخری دیدار کیلئے ہزاروں فلسطینی گھروں سے نکل آئے۔ شہید کے جنازے کا جلوس صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔خیال رہے کہ 13 سالہ یاسر ابو النجا کو جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی سرحد پر حق واپسی مظاہروں میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ یاسر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے ایک سینئر کمانڈر کا فرزند ہے۔ اس کی نماز جنازہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ادا کی۔نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی اور شہید کا انتقام لینے کے نعرے لگائے گئے۔واضح رہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینی اپنے حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے احتجاج کو مسلسل 14 ہفتے گزر چکے ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج ان پر طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 145 فلسطینی شہید اور 15 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا