English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی پُرامن احتجاج پر فائرنگ، دو فلسطینی شہید

share with us

یروشلم:30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پُرامن احتجاج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی مظاہرین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سرحد کے نزدیک نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینی مظاہرین ’ اپنے گھروں کو واپسی‘ کی مہم کے تحت سراپا احتجاج تھے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ناکامی پر نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب ہر جمعے کو فلسطینی اسرائیلی سرحد پر جمع ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں جسے روکنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین کے علاوہ اخباری نمائندوں اور طبی امداد مہیا کرنے والے رضا کاروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں کی جانب سے مظالم پر مذمت کے باوجود اسرائیل امریکی ایماء پر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا