English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی شام میں 7لاکھ سے زائد شامیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:30؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ میں حقوق انسانی کے شعبے کے سربراہ زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ جنوبی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے فرار ہونے والے شامی شہریوں کو حکومتی چیک پوسٹوں سے پیسے لے کر گزرنے دیا جا رہا ہے،روس کی مدد سے شامی صدر بشار الاسد کی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے میں درعا صوبے میں شدید فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر گزشتہ برس اردن،امریکا اور روس کے درمیان ہوئے جنگ بندی کے ایک معاہدے پر عمل نہ ہوا تو ساڑھے سات لاکھ افرادکی زندگیاں داؤ پر ہوں گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا