English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری جاری،املاک تباہ

share with us

غزہ:27؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے منگل کی شام اور آج بدھ کو علی الصبا ح کم سے کم چار بار غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں گیسی غبارے چھوڑنے والے ایک فلسطینی گروپ پر میزائل داغے۔ منگل کی شام اسرائیلی فوج کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے شمالی غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلسل چار بار بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں ان فلسطینی تخریب کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو گیسی غبارے اور آتش گیر کاغذی جہازوں سے اسرائیل پر حملے کرکے فصلوں اور املاک کو نذرآتش کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے تین مقامات پر بمباری کی۔ غزہ کی مشرقی کالونی الشجاعیہ میں بمباری میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے التفاح کالونی اور جبل الصورانی میں گاڑیوں پر میزائل گرائے گئے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا