English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

اٹلی کی سرحد پر فرانس نے سیکیورٹی میں کیا اضافہ

پیرس:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اٹلی کے ساتھ متصل الپائن بارڈر پر اضافی سکیورٹی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ویک اینڈ پر اس مقام پر مہاجرین مخالف اور مہاجرین نواز گروپوں کی طرف سے مظاہرے کیے گئے تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانسیسی وزیر داخلہ گیراڈ کولومب کے حوالے سے بتایا ہے کہ اٹلی کے ساتھ ملحق الپائن بارڈر پر ممکنہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔ یہ وہی سرحدی علاقہ ہے، جہاں سے مہاجرین اٹلی سے فرانس داخل ہوتے رہے

مزید پڑھئے

جنوبی کوریا نے اپنے پروپیگنڈا لاؤڈ اسپیکرز بند کرنے کا اعلان کردیا

سیئول:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈا کے غرض سے نصب درجنوں لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کا باعث بننے والے معاملات پر تیزی سے گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اختلافی مسائل طے پا گئے ہیں جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی سرحد پر نصب درجنوں لاؤڈ اسپیکر کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان لاؤڈ اسپیکرز سے شمالی کوریا سے متعلق منفی

مزید پڑھئے

پیرس اور برسلز حملے کے ملزم کو 20 سال قید

برسلز:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)بیلجیئم کی عدالت نے پیرس اور برسلز حملوں کے الزام میں گرفتار صالح عبدالسلام کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس اور برسلز حملوںکے ملزم  ملزم صالح عبدالسلام کے خلاف بیلجیئم کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے ساتھی صفین ایاری کو بھی پولیس پر فائرنگ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 228 of 239  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا