English   /   Kannada   /   Nawayathi

نکاراگوا، پرتشدد احتجاج کے دوران ہلاک افراد کی تعداد30ہوگئی 

share with us

مظاہرین نے گزشتہ بدھ کے روز سے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا


نکاراگوا:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں بدھ کے روز سے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔مظاہروں کی آڑ میں ہیلمٹ پہن کر ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کو لوٹا جارہا ہے ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نکاراگوا میں سینٹر فار ہیومن رائٹس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مظاہروں کے دوران مختلف دکانوں سے لوٹ مار کرکے سامان گاڑیوں میں لادا جارہا ہے جبکہ کچھ افراد پیدل بھی لوٹ کا سامان لے کر جارہے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک صحافی بھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکا ہے۔ایک مقامی اخبار کے مطابق صرف مظاہرین کے خلاف لڑنے والے چند گروپ اور پولیس ہی کے پاس ہتھیار موجود تھے۔مظاہرے حکومت کی جانب سے ملازمین کی کم پنشن اور زیادہ ٹیکسوں کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا