English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کا تمام ایٹمی اور میزائل تجربات بند کرنے کا فیصلہ،امریکہ اور جنوبی کوریا کا خیر مقدم

share with us

پیونگ یانگ:21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے اور میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے،ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں،ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جارہا ہے اور پیونگ یانگ اب مزید کسی قسم کے ایٹمی یا میزائل تجربات نہیں کرے گا،اب شمالی کوریا دنیا بھر میں ایٹمی تجربات ختم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ بنے گا۔ہفتہ کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے اور میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے،ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں،ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جارہا ہے اور پیونگ یانگ اب مزید کسی قسم کے ایٹمی یا میزائل تجربات نہیں کرے گا،اب شمالی کوریا دنیا بھر میں ایٹمی تجربات ختم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ بنے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے کے اعلان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم پیش رفت اور ساری دنیا کیلئے اچھی خبر قرار دیا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں کم جونگ ان سے ملاقات کا انتظار ہے۔دوسری جانب ۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے کے فیصلے کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا۔جنوبی کورین صدر مون جے ان نے کہا کہ اس فیصلے سے آئندہ مذاکرات کیلئے مثبت ماحول پیدا ہوگا۔دوسری جانب جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پر دباؤ کم کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر اور شمالی کورین سربراہ کے درمیان رواں برس جون میں ملاقات متوقع ہے،تاہم اس ملاقات کا مقام اور دیگر تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔سی آئی اے کے سربراہ اور امریکا کے نامزد وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی گذشتہ ماہ شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا تھا، جس کا مقصد ٹرمپ اور کم جونگ ان کی متوقع ملاقات سے پہلے گراؤنڈ ورک کرنا تھا۔اس سے قبل رواں ہفتے ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ہونیوالے ملاقات میں فائدہ نظر نہ آیا تو وہ ملاقات ادھوری چھوڑ کر آجائیں گے۔جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ 'شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی مکمل اور ناقابل واپسی تخفیف کرنا ہوگی، یہ نہ صرف شمالی کوریا بلکہ پوری دنیا کیلئے عظیم دن ہوگا۔اْس وقت تک دباؤ ڈالتے رہیں گے جب تک شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ترک نہ کر دے'۔امریکی صدر نے یہ بھی امید ظاہر کی تھی کہ 'وہ دن آئے گا جب جزیرہ نما کوریا میں سب مل کر رہیں گے'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا